ندیم سعید وائیں آپما کے بلامقابلہ صدر منتخب

ندیم سعید وائیں آپما کے بلامقابلہ صدر منتخب

لاہور(کامرس رپورٹر) اجہ ندیم سعید وائیں آئندہ سال کے لیے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ذیشان ملک سینئر نائب صدر ، چودھری شفقت اور خواجہ عباس نائب صدور منتخب ہوئے ہیں۔ آپما بزنسمین گروپ کے رہنماؤں نے خواجہ ندیم سعید وائیں و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا بلامقابلہ انتخاب تاجر برادری کے اْن پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کاغذ کی تجارت سے وابستہ تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ کی تجارت سے وابستہ تاجروں کو ٹیکسوں کی زیادہ شرح اور مل مالکان کی من مانیوں سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید : کامرس