اسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: صدر اسلام آبادچیمبر

اسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: صدر اسلام آبادچیمبر

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ کی طرف جانے والی مین روڈ پچھلے دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن سی ڈی اے اسکو مرمت کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریال ایریا کی طرف جانے والی مال بردار اور دیگر گاڑیوں کو بہت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ڈرائی پورٹ روڈ اور انڈسٹریال ایریا کی سڑکوں کی مرمت کرے تا کہ اس سڑکوں کی حالت بہتر ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں اکثر سٹریٹ لائٹس بھی خراب ہیں جن کو جلد ٹھیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں ڈرائی پورٹ اور صنعتی علاقوں میں داخل ہوتی ہیں لیکن سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے بہت سی گاڑیوں خراب ہو جاتی ہیں۔

مزید : کامرس