750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 64 ویں قرعہ اندازی 15 اکتوبر کو ہوگی
حیدرآباد (آئی این پی ) 750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 64 ویں قرعہ اندازی 15 اکتوبر بروز جمعرات حیدر آباد میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے ‘ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔