تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال

تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال

ہری پور(اے پی پی) تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبہ کا پی سی ون تیار کر کے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے جس پرکام اپریل 2016 میں شروع ہوگا،منصوبہ کی تعمیر پر 800 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے اور ان کاوشوں کے نتیجہ میں تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون تیا ر کر کے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے جس سے 1410میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔منصوبہ کی تعمیر کا کام اپریل 2016 میں شروع کر دیا جائیگا۔ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر 5جس سے زیادہ سے زیادہ 86ہزارکیوسک پانی کا اخراج ہوتا ہے پر 470/470 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل 3 یونٹ نصب کئے جائیں گے۔منصوبہ کی تعمیر پر 800 ملین ڈالر لاگت آئے گی جس کی تعمیر کیلئے عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا۔5ویں توسیعی منصوبہ کا پہلا یونٹ 2018 میں بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا۔واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے جس کا پہلا یونٹ 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹی- 4 اور ٹی5- منصوبہ کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 6 ہزار200 سو 98میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے وفاقی حکومت اوروزارت پانی و بجلی نے خصوصی ہدایات کی ہیں اور ان منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے سکے۔

مزید : کامرس