تاجر رہنماؤں کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

تاجر رہنماؤں کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

لاہور(جنرل رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندہ وفد جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاجر ونگ پنجاب کے پیٹرن انچیف انجم بٹ کی سربراہی میں تاجررہنماؤں اورانجمن تاجران کے چےئرمین خواجہ شفیق،صدر اجمل بلوچ اورجنرل سیکرٹری نعیم میرکی قیادت میں تاجروں کے وفود نے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ ناصرف تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ہمیں ان کی شخصیت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ہمارے جائزمسائل ضرور حل کرائیں گے۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے مسائل کے حل میں دلچسپی لے کر اور جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراکر ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔تاجر برادری کل بھی ان کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

مزید : صفحہ آخر