اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ استاد کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہے۔ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ والدین کے بعد انسان کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا کردار استاد کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلام ٹیچرز ڈے کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے احترام کو اجاگر کرنا ہے۔ اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -