چوک وزیر خان کو محفوظ رکھا جائے گا، آغا خان ٹرسٹ اور یو ایس مشن کا معاہدہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) آغا خان ترسٹ فار کلچر اور یو ایس مشن پاکستان نے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے اندرون لاہور چوک وزیر خان کو محفوظ بنانے میں مدد دی جائے گی۔ یو ایس ایمبیسیڈرز فنڈ فار پریزرویشن اس مقصد کے لئے 11 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت مسجد وزیر خان کے مشرقی اگواڑوں اور ہجروں کی بحالی، تاریخی گھر کے تحفظ اور چوک کے اندر دینا ناتھ کنوئیں کو محفوظ بنانے کا کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر حکومت پنجاب کے تعاون سے عمل کیا جا رہا ہے۔ امریکی قونصل جنرل زکارے ہرکندرائیڈر نے آغا خان ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہمیں سترہویں صدی کے چوک وزیر خان کے تحفظ میں حصہ لینے پر فخر ہے جو کہ تمام لاہوریوں کے دلوں میں اہم مقام رکھتا ہے۔