منڈی بہاؤالدین میں مبینہ زیادتی کے بعد 10سالہ بچے کاقتل ، وزیراعلیٰ کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

منڈی بہاؤالدین میں مبینہ زیادتی کے بعد 10سالہ بچے کاقتل ، وزیراعلیٰ کا ملزمان ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے محلہ کوٹ احمد شاہ میں مبینہ زیادتی کے بعد 10سالہ بچے کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر