بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال پھر بڑھ گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال پھر بڑھ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہو جانے پر ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ۔ انڈسٹریز کے لئے لوڈ شیڈنگ بند کئے جانے کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین کو ہی برداشت کرنا پڑا ۔ گزشتہ روز شہروں میںآٹھ اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18310 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13680 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4620 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید : صفحہ آخر