انٹی کرپشن میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کیوں نہ ہوئیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اظہار ناراضگی

انٹی کرپشن میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کیوں نہ ہوئیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون ...

لاہور ( خبر نگارخصوصی)پنجاب اسمبلی کی پبلک کاؤنٹس کمیٹی ون نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ انٹی کرپشن میں بھرتیوں کے لئے مقرر کی گئی رقم کے باوجود خالی آسامیاں پر کیوں نہیں کی گئیں اور رقم کو اس مد میں کیوں خرچ نہیں کیا گیا؟۔ کمیٹی نے ایدیشنل سیکرٹری مبشر رضا سے جب پوچھا کہ محکمہ انٹی کرپشن میں خالی آسامیاں پر کرکے یہ رقم خرچ کیوں نہیں کی گئی بچت کیوں کی گئی ہے تو انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے محکموں میں بھرتیاں نہیں ہو سکیں اس لئے بجٹ میں اس مد میں مقرر کردہ رقم کی بچت ہوئی۔کمیٹی نے کہا کہ بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے محکموں کی کارکردگی متاثر ہو تی ہے جتنی جلدی ممکن ہو سکے محکموں میں خالی آسامیاں پر کی جائیں۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ بغیر منظوری کہ کوئی بھی محکمہ مقررہ بجٹ سے زہادہ رقم خرچ نہ کرے۔ کا اجلاس چیئر مین میاں محمود الرشید کی عدم موجودگی میں رکن کمیٹی میاں ثاقب خورشید کی صدارت میں ہوا۔

مزید : صفحہ آخر