وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال کو خود مختار ادارہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال کو خود مختار ادارہ بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی منظوری کے بعد چلڈرن ہسپتال کو خود مختار ادارہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایت کے بعد چلڈرن ہسپتال کو دوسرے ٹریننگ ہسپتالوں کی طرز پر خودمختار میڈیکل انسٹیٹیوشن میں تبدیل کیا جائے گا۔ چلڈرن ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ صحت ہسپتال کی بورڈمینجمنٹ کیلئے نام ایک ہفتے میں فائنل کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -