پاکستان ہم سب کا ہے ،تاجر برادری کے جائز تحفظات دور کرینگے ،شہباز شریف

پاکستان ہم سب کا ہے ،تاجر برادری کے جائز تحفظات دور کرینگے ،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے، جب بھی ملک وقوم کو کسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑا تو تاجر برادری نے امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ حصہ لیا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی تاجربرادری کا کردارنمایاں رہا ہے ۔ تاجروں کے جائز مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے گااورتاجر برادری کے ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تحفظات افہام و تفہیم اور بامقصد مذاکرات سے حل کرائیں گے اور معاملے کے مثبت حل کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تاجر رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام کرایا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار تاجر برادری کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے یہاں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندہ وفد جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاجر ونگ پنجاب کے پیٹرن انچیف انجم بٹ کی سربراہی میں تاجررہنماؤں اورانجمن تاجران کے چےئرمین خواجہ شفیق،صدر اجمل بلوچ اورجنرل سیکرٹری نعیم میرکی قیادت میں تاجروں کے وفود نے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل، معیشت کے فروغ میں تاجر برادری کے کردار اوربینکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس کے معامات پربات چیت ہوئی اور ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملات مذاکرات اورافہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیااوراس ضمن میں فیصلہ کیاگیا کہ تاجروں کے نمائندہ وفودکے جلد وفاقی وزرات خزانہ کے حکام سے مذاکرات ہوں گے اور تمام معاملات کا افہام و تفہیم کے ذریعے حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تاجر برادری کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں ملکرہی ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے اوراسے ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر تاجر برادری کے جائز تحفظات دور کرنے کے حوالے سے کوشاں ہوں۔ تاجر برادری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تاجر برادری کے مسائل پہلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس کے معاملے کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے گا۔تاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ جائز تحفظات دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت فلاح عامہ اورشہری و دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر کار بندہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے مسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔پنجاب حکومت ایک ایک پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ عوام پر خرچ کررہی ہے ۔ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے ہماری بات سن کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔تاجر برادری کل بھی آپ کے ساتھ تھی، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک اور وحید عالم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کرنے والوں میںآل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر،صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ،سعید مغل،اعجازبٹ، شاہد مقصود بٹ،ایوب بٹ اوردیگرشامل تھے ۔انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف تاجر برادری کے مسائل بخوبی سمجھتے ہیں اور ہمیں وزیراعلیٰ شہبازشریف پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاجربرادری ہمیشہ کی طرح آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ایم این اے پرویز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں انجمن تاجران کے رہنماء محبوب سرکی،اشرف بھٹی،طارق فیروز اوردیگرشامل تھے جبکہ مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ،پولیٹیکل اسسٹنٹ ولاہور کے صدرناصر سعید،لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر اوروائس چےئرمین چوہدری عامر صدیق بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -