وزیراعظم کا دورہ امریکہ، جلیل عباس جیلانی کو اہم مشاورت کے لئے طلب کر لیا گیا

وزیراعظم کا دورہ امریکہ، جلیل عباس جیلانی کو اہم مشاورت کے لئے طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکہ کے بارے میں اہم مشاورت کے لئے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے،وزیر اعظم 19 اکتوبر سے امریکہ کا سات روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے ایجنڈے کی تیاری پر معاونت کریں گے۔جلیل عباس جیلانی سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم 19 اکتوبر سے امریکہ کا سات روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

مزید : صفحہ اول