مسلم لیگی کارکنوں کا چودھری سرور کی گاڑی پر حملے کی کوشش

مسلم لیگی کارکنوں کا چودھری سرور کی گاڑی پر حملے کی کوشش

لاہور(آئی این پی) لاہور میں (ن) لیگی کارکنوں کا تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی گاڑی پر حملہ ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی جبکہ چوہدری سرور کی ذاتی سیکورٹی نے (ن) لیگ کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقہ سمن آباد میں چوہدری محمد سرور جب پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جلسے میں شر کت کیلئے روانہ ہوئے تووہاں کچھ ہی فاصلے میں قائم (ن) لیگ کے دفتر سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے چوہدری سرور کی گاڑی پر حملہ کر دیا اور گاڑی کوا ینٹیں اور پتھر بھی مارتے رہے اسی دوران جب میاں اسلم اقبال نے باہر نکل کر معاملات کو کنڑول کر نے کی کوشش کی توا س موقعہ پر (ن) لیگ کے کارکنوں کی جانب سے ان کوبھی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم چوہدری سرور کی ذاتی سیکورٹی نے فوری ایکشن لیا اور چوہدری سرور اور انکے ساتھ دیگر راہنماؤں کو ان سے بچا کر لیجانے میں کا میاب ہوگئی ۔

مزید : صفحہ اول