وزیراعظم کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار،انکوائری کا حکم

وزیراعظم کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار،انکوائری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیدیا۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نے کرایوں کے غیر منصفانہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائر ی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے 48 گھنٹوں میں غیر منصفانہ فیصلہ منسوخ کیا جائے۔واضح رہے پی آئی اے اور پائلٹس ایسوسی ایشن کی تنظیم پالپا کے درمیان جاری تنازع کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور اب تک اندرون و بیرون ملک جانے والی 65 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافر بہت پریشان ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز من مانے کرایے وصول کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -