نیویارک،بیوی سے تنگ شخص کا جیل جانے کے لئے انوکھا اقدام

نیویارک،بیوی سے تنگ شخص کا جیل جانے کے لئے انوکھا اقدام
نیویارک،بیوی سے تنگ شخص کا جیل جانے کے لئے انوکھا اقدام

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے باہمی تعلقات اچھے نہ ہوں تو ان کا ایک دوسرے سے اکتا جانا کوئی عجیب بات نہیں، لیکن یہ امریکی شخص تو اپنی گھر والی سے اس قدر اکتایا کہ اس سے نجات پانے کیلئے خود کو مجرم ہی بنالیا، تاکہ اپنے گھر سے رہائی پاکر جیل میں جاکر سکھ کی زندگی گزار سکے۔اکاون سالہ ہیڈن واندی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سابقہ باس کی ورکشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں سے ایک ایک پک اپ ٹرک لے اڑا۔ ریاست ٹینسی سے تعلق رکھنے والے ہیڈن نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چوری کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے یہ سب کچھ اس لئے کیا کہ اسے گرفتار کرلیا جائے اور وہ اپنی بیوی سے ہمیشہ کیلئے علیحدہ ہوجائے۔ اس نے مسکراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’’اب اس پر برا وقت ہے، وہ جانتی ہے کہ میں نے یہ سب کچھ اس کی وجہ سے کیا۔ مجھے یہ سب کرکے بہت اچھا محسوس ہوا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میرے اس فعل سے اسے تکلیف ہوگی۔‘‘ پولیس کے مطابق ہیڈن کے خلاف چوری، توڑ پھوڑ اور نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر