متحدہ کارکن طاہر عرف طارو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز مقابلہ کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن طاہر عرف طارو کو 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ سپر مارکیٹ پولیس نے ملزم طاہر عرف طارو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں 26ستمبر کو رینجرز پر فائرنگ کرکے فرار ہورہا تھا کہ رینجزر کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے ملزم کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کو لگنے والی گولی نکال لی گئی ہے لیکن فیریکچر ہے عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو 19ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا