کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔بلوچ کالونی کے علاقے میں حساس اداروں نے مقامی کوچنگ سنٹر میں کارروائی کر کے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کوچنگ سینٹر کے مالک ہیں۔ میاں بیوی بیرون ملک دہشتگرد تنظیم کیلئے فنڈز جمع کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران میاں بیوی کے زیر استعمال موبائل فون بھی تحویل میں لے لیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد دہشتگرد تنظیم کے سہولت کار ہیں۔ جو بیرون ملک دہشتگرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کر رہے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول