گورنر سندھ سے کور کمانڈ کی ملاقات ،امن و امان کی صورت حال پرگفتگو

گورنر سندھ سے کور کمانڈ کی ملاقات ،امن و امان کی صورت حال پرگفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے پیر کو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے گورنر سندھ کو کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔گورنر سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس موقع پر اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول