چارسدہ میں پولیو مہم 10 اکتوبر سے شروع ہوگی

چارسدہ میں پولیو مہم 10 اکتوبر سے شروع ہوگی

چارسدہ (بیورورپورٹ) انسداد پولیو مہم 10سے 13اکتوبر تک ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر چار روز ہ پابندی لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق 10سے 13اکتوبر تک ضلع بھر انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی جس کے لئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضلع بھر میں چار روز کیلئے 10اکتوبر سے13اکتوبر تک دفعہ 144لاگو کرنے کا اعلان کرکے موٹر سائیکل سوار اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا حکم جاری کر دیا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188ppcکے تحت کاروائی کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول