بٹ خیلہ میں ڈینگی وائرس سے مزید 22 افراد متاثر

بٹ خیلہ میں ڈینگی وائرس سے مزید 22 افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )بٹ خیلہ سٹی کے مذید22 شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے کل176مریضوں میں152صحت یاب ہو کر گھروں کو منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ میں صرف19مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی کے بارے میں محکمہ صحت ملاکنڈ کے فو کل پرسن ڈاکٹر تنویر انعام کے مطابق تا حال تین مریضوں کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ جاری انسداد ڈینگی مہم میں روزانہ دو سکولوں میں اس وائرس کے خاتمے اور بچاؤ کے بارے میں اجتماعات ہو رہے ہیں ڈینگی مار سپرے و فومیگشن کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو مچھر دانیاں فراہم کی جارہی ہیں ضلع کی کل12یو نین کونسلوں ہائی رسک ایریا جبکہ بٹ خیلہ سٹی کو ریڈ رون قراردیا گیا ہے ۔ انھوں کونسلران علماء کرام اور خطیب حضرات اساتذہ سے اپیل کہ وہ اس سلسلے میں شعور و آگاہی پیدا کریں تاکہ ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔