بلجیم کے سفیرفریڈرک ویرہڈن کاخورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ

بلجیم کے سفیرفریڈرک ویرہڈن کاخورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلجیم کے سفیرفریڈرک ویرہڈن نے پیر کے روز ایم کیوا یم کے خورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پرحق پرست سینیٹر نسرین جلیل، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ،سابق اراکین صوبائی اسمبلی سید سردار احمد ، خواجہ اظہار الحسن نے انہیں خوش آمدید کہا اور الطاف حسین کی جانب سے استقبالیہ پیغام پہنچایا ۔ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں نے Fredric Verheydenسے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ایم کیوا یم کی کاوشوں اور ملک سے انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرحق پرست سینیٹرنسرین جلیل نے بلجیم کے سفیر کو الطاف حسین کی تصانیف پر مبنی تحفہ بھی پیش کیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر