وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے تعلقات مستحکم ہونگے،اسلم ابڑو

وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے تعلقات مستحکم ہونگے،اسلم ابڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کادورہ امریکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کاباعث بنے گا،پاکستان اورامریکہ کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔ نوازشریف 22 اکتوبر کو صدر اوباما سے ملاقات میں پاکستان کودرپیش مسائل ،بھارتی دہشتگردی اوراقتصادی مسائل پرکھل کربات کریں گے، پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر اور مستحکم ہیں اور علاقائی استحکام کے بارے وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کامقدمہ بہتراندازمیں پیش کردیا ہے ان خیالات کااظہارمسل لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس سے جارہ اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ پاکستان کے مختلف شعبوں خاص طور پر توانائی اور خطہ میں امن و استحکام کیلئے امریکہ کابھرپور تعاون درکارہے ، سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایاہے ، پاک فوج کے آپریشن سے شمالی وزیرستان سمیت ملک کے دیگرشہروں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تقریبا خالی کرالی گئی ہیں،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اسلم ابڑو نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن سے فرارچاہتی ہے ،نئی حلقہ بندیاں مستردہونے کے باوجودآراوزدھونس دھمکیاں دے کرالیکشن پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں،سندھ میں ہمارے نمائندوں کے فارم جان بوجھ کرردکیے جارہے ہیں،اللہ کی مددونصرت سے انشاء اللہ الیکشن میں فتح ہماری ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر