کراچی ،وزیر داخلہ سندھ کا سستی نمبر پلیٹ کے لیے مفید مشورہ

کراچی ،وزیر داخلہ سندھ کا سستی نمبر پلیٹ کے لیے مفید مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق انتہائی سستا ،آسان اور مفید طریقہ بتادیا ہے ۔سہیل انور سیال سے سوال کیا گیا کہ محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری کرنے میں تاخیر کرتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس کے جواب میں سہیل انور سیال نے بتایا کہ نمبر تو ایکسائز کی کی جانب سے جاری کردیا جاتا ہے ۔سادہ پلیٹ لے کر اس پر پیلا رنگ کرلیا جائے اورپھر اس پر مارکر یا سیاہ رنگ سے نمبر لکھ لیا جائے ۔فینسی نمبر پلیٹ تو مہنگی بنتی ہے ۔لیکن یہ ایک سستا اور آسان حل ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر