شیخوپورہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق،سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق،سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ڈاکو ...

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں7افراد جاں بحق جبکہ15سے زائد زخمی،اسلا م آبا د سے لا ہو ر جا نے والی تیز رفتا ر کا ر بے قا بو ہو کر ٹر ک سے جا ٹکر ائی جسکے نتیجہ میں 4افراد جا ں بحق ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ کارسوار فیملی اسلام آباد سے لاہورجارہی تھی کہ شیخوپورہ کی حدود میں موٹروے پر اچانک ہی ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے باعث کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی جو قلابازیاں کھاتی ہوئی ڈئیوڈر سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں بچے اور ایک خاتوں موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہونے والے کارسواروں کو ایف ڈبلیو او اور موٹروے پولیس کا عملہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کررہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ابھی تک چاروں ہلاک ہونے والے کارسوار مسافروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے ،فیصل آباد روڈ کھاریانوالہ کے قریب تیزرفتار ٹرالر ویگن کو اوورٹیک کرتے ہوئے سٹرک کنارے کھڑی موٹر سائیکل پرچڑھ گیا جس کے نتیجہ میں دوسگے بھائی بہن جاں بحق جبکہ پنجاب کالج لاہور کی سکینڈائیر کی طالبہ شدید زخمی ہوگئیں بتایا گیا ہے کہ چاہ کھتری والہ کارہایشی محمد فیصل اپنی بہن صبا جو کہ بی ایس ای کی طالبہ تھی اسکے سہیلی ماریہ جو کہ سکینڈائیر کی طالبہ ہے کو سی آف کرنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فیصل آبادروڈ پرکھڑا ہوا ہی تھا کہ اچانک ہی مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتا ر بے قابو ٹرالر نے تینوں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں دونوں سگے بھائی بہن فیصل اور صباء موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماریہ نامی طالبہ شدید زخمی ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں ماریا کو شفٹ کردیا جہاں پر اسکی حالت نازک ہونے کی بنا ء پر ڈاکٹروں نے لاہور کے میوہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔دوسری جانب مسافر ٹیوٹا ویگن بتی چوک شیخوپورہ سے مسافروں کو لیکر لاہور جارہی تھی کہ ٹال پلازہ کے قریب اچانک ہی یوٹرن لیتے ہوئے مسافر ویگن ٹرک سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں بچے خواتین اور مرد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پر ان کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ شیخوپورہ روڈ ہاوسنگ کالونی کے قریب دن دیہاڑے 4مسلح ڈاکوؤں نے مدینہ آئرن کے مالک اور عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مارشروع کردی دکان میں اچانک خاموشی ہونے پر سکیورٹی گارڈ ز نے مبینہ ڈاکوؤں کو للکارہ تو مسلح ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ پر اندھا دھند فائرنگ کردی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کے دوران ایک مبینہ نامعلوم ڈاکو کو گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا دوبدو ہونے والی فائرنگ سے قرب وجوار کی دکانوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز نے بھی ہوائی فائرنگ شروع کردی ہرجانب سے فائرنگ کی آوازیں آنے کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے دوڑیں لگا دیں جنکا تعاقب کرتے ہوئے دکانداروں نے ایک مبینہ ڈاکو کو دبوچ کر تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کو اطلاع کردی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی راجہ فخربشیر ایس ایچ او ہاوسنگ کالونی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے دکان کے باہر ہلاک ہونے والے ڈاکو کے متعلق دکانداروں سے واقعہ کی تفصیلات دریافت کیں،دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی اور ڈاکو کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں کی ایک بہت بڑی شیخوپورہ روڈ ہاوسنگ کالونی کے باہر جمع ہوگئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر