وزیر داخلہ کا کوٹ مومن کے بلدیاتی امیدوار کو متوفی قرار دینے کانوٹس

وزیر داخلہ کا کوٹ مومن کے بلدیاتی امیدوار کو متوفی قرار دینے کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( وحید ڈوگر سے ) وفاقی وزیر داخلہ نے کوٹ مومن کے بلدیاتی امیدوار محمد سلیم کو متوفی قرار دیے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو متعلقہ یونین کونسل میں جعل سازی کرنے والے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی بیگم نے 2011میں متعلقہ یونین کونسل سے اس شخص کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیایونین کونسل کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا نے اس حلقے کی ترمیم شدہ لسٹ تصدیق کے لئے الیکشن کمیشن کوبھجوائی مروجہ طریقہ کار کے مطابق ووٹرز لسٹ کوعوام کی اطلاع کئے آویزاں کیا گیا کسی قسم کی شکایت یا اعتراض نہ آنے کی صورت میں اس ریکارڈ کوصحیح تصور کرتے ہوئے نادرا نے حتمی ووٹرز لسٹ جاری کر دی۔ نادرا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی بیگم نے اپنے شناختی کارڈ میں بھی اپنے آپ کو بیوہ ظاہر کیاان حقائق کی روشنی میں وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پنجاب حکومت کو متعلقہ یونین کونسل اور جعل سازی میں ملوث تمام افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ کسی ایک فرد کی جعل سازی یایونین کونسل کے چنداہل کاروں کی نااہلی یا ملی بھگت کی وجہ سے نادرا کو مورد الزام ٹھہرانا نامناسب ہے پنجاب ذمہ دارو ں کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے