فورٹ عباس ٹریفک حادثات میں4 نوجوان جاں بحق،2 شدید زخمی

فورٹ عباس ٹریفک حادثات میں4 نوجوان جاں بحق،2 شدید زخمی

 ، کھچی والا (تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی )ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے اور دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے ، نعشوں کے اوپر سے ٹرالہ گزرنے سے نعشیں مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہوگئیں، مخدوش حالت کے پیش نظر زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر19/SP پاکپتن کا 18 سالہ محمد ساجد اپنے 15 سالہ رشتہ دار محمد بلال سکنہ چک نمبر209/9R کے ہمراہ بسواری موٹر سائیکل کھچی والا سے چک نمبر209/9R جارہے تھے کہ نزد دربار بابا فضل حسین شاہ پہنچے تو طالب حسین بھٹی ولد مہنگا خاں جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھچی والا کی طرف آرہا تھا سے زبردست تصادم کے نتیجہ میں طالب حسین سڑک کے شرقی جانب گر پڑا جس سے اس کی بازو ہنسلی کی ہڈی اور ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی ، جبکہ محمد ساجد اور محمد بلال سڑک کے عین درمیان گرے ہی تھے فورٹ عباس کی جانب سے اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ نے انہیں کچل دیا جس سے دونوں نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی نعشیں نہ صرف مسخ ہوگئیں بلکہ ناقابل شناخت بھی ہوگئیں۔ دوسرے واقعہ میں چک نمبر219/9R کے رہائشی نوجوان محمد آصف محمد بلال اپنے دوست محمد اعظم سکنہ فورٹ عباس کے ہمراہ ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آرہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد آصف محمد بلال جاں بحق ہوگئے۔ محمد آصف شدید زخمی ہوگیا انتظامیہ نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو مخدوش حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ٹریفک کے حادثات میں روز بروز اضافہ کم عمر اور اناڑی ڈرائیوروں کی وجہ سے ہورہے ہیں جو کہ ٹریفک حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

4نوجوان جاں بحق

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر