ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،شعیب خرم جانباز

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،شعیب خرم جانباز

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیئے ضروری ہے کہ بارش اور بدلتے موسم میں احتیاط کی جائے کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر پیدا ہوتا ہے اس لیئے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں انہوں نے کہا کہ شہری پرندوں کے برتن اور گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں فریج کی ٹرے اور روم کولر کو باقاعدگی سے صاف اور خشک کریں پرانے ٹائر اور کاٹھ کباڑ فوری تلف کریں اور گھر کی چھت اور صحن سے بارش کا پانی فوری صاف کریں انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہنگامی بنیادوں پر خصوصی آگاہی فراہم کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بلخصوص ٹائر شاپس مالکان اور ٹائروں کو پنکچر ز لگانے والے افراد کو خصوصی آگاہی بریفنگز دی جا رہی ہیں کہ وہ کھلے ٹائروں کو اور پنکچر لگانے کے لیئے رکھے گئے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں انہوں نے کہا کہ’’ ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم ایک قومی فریضہ ہے کیونکہ صحت مند معاشرہ ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے‘‘انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر