سپرے آخری ہتھیار، ڈینگی خاتمہ کیلئے اسباب کوختم کرناہوگا، رانا مشہود

سپرے آخری ہتھیار، ڈینگی خاتمہ کیلئے اسباب کوختم کرناہوگا، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور( نیوز رپورٹر، نمائندگان) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں اینٹی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود تھے۔ سیمینار میں چیئرمین بورڈ ریاض احمد ہاشمی سیکرٹری بورڈ ارشد جاوید (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
اعوان، ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق احمدگجر، ڈائریکٹر کالجز شمیم عارف، ای ڈی او ہیلتھ افتخا رحسین قریشی سمیت سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ رانا مشہود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ ای ڈی او ز ایجوکیشن کے توسط سے سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ جاری کریں گے کہ ڈینگی مکاؤ مہم کے حوالے سے کیااقدامات کررہے ہیں ڈینگی کاخاتمہ ایک آدمی کا کام نہیں۔ ملکرڈینگی کے خاتمے کے لیے مہم چلانی ہوگی۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے مزیدکہاکہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، ملک کے حالات اب بہترہورہے ہیں۔ جس وجہ سے چائنہ،ترکی، امریکہ سمیت مختلف ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انڈونیشیا اورملائیشیا سے ڈینگی کے ایکسپرٹ ڈاکٹرز کوبلوا کر پنجاب میں ڈاکٹروں کو اینٹی ڈینگی کی ٹریننگ کرائی ہیں ۔ آج سے شروع ہونیوالی اینٹی ڈینگی ڈے مہم3ہفتے تک جاری رہیگی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں صوبائی وزیر تعلیم رانامشہود کی آمد پر چیئرمین بورڈ ریاض احمد ہاشمی اور سیکرٹری بورڈ رشد جاویداعوان نے استقبال کیا۔ رانامشہود نے بورڈ میں طلباء کی سہولت کیلئے بنائے گئے سہولت سنٹر کاافتتاح کیا۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ کے عوام کو ڈینگی سے لڑنا سکھایا۔ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ضلعی اداروں کے سربراہان اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر،ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، کامسیٹ یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے ڈاکٹر شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹ کالجز رمضان شہزاد،یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی ، گورنمنٹ کالج ٹبہ سلطان پور ، میلسی ، بوریوالا کے پرنسپلز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کے پرنسپل رانا محمد یعقوب ، مسز فرح جاوید ،غیر سرکاری سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین مسز صبوحی حسن ، نوشین ملک ،عظمی سلیم ،ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ڈینگی کے انسداد کے لیے سپرے آخری ہتھیار ہے ہمیں ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ان اسباب کو ختم کرنا ہو گا جو ڈینگی کی افزائش کا باعث بنتے ہیں۔تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے آگاہی کے لیے زیرو پریڈ پالیسی پر عمل کیا جائے۔زیر تعمیر عمارات ، ٹائر شاپس ، کار واشنگ سینٹر سمیت دیگر مقامات پر پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں اور گھروں میں بھی گملوں ، پرانے کاٹھ کباڑ ،اے سی کے پانی گرنے کے مقام یا کسی بھی نم دار جگہ کو جلد خشک کرنے کا شعور اجاگر کیا جائے تاکہ ڈینگی سے نجات حاصل کی جاسکے۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صو بائی وزیر تعلیم رانامشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بہت جلد پیف کے تحت پرائیو یٹ پبلک پار ٹنر شپ کا جدید ماڈل تعلیمی نظام متعارف کرانے والی ہے۔ حکومت نئے سال میں تین ہزار نئے سکو لوں ا ور پندرہ لاکھ نئے بچوں کو سکو لوں میں لانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے چکی ہے انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نما ئندگان کو سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر اراکین صوبائی اسمبلی عا مر اقبال قریشی، احمد خان بلوچ، سلطان جہانگیر بھٹہ اور طاہر امیر غوری صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھی ہمرہ تھے۔ قبل ازیں صو بائی وزیر نے ضلع کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی او سی جاوید اشتیاق اور اے ڈی سی عثمان علی اور دیگر افسران مو جود تھے۔ اجلاس میں ضلع کی تعلیمی ، صحت کی صورت حال اور ڈینگی کے انسداد کے لئے کئے جا نے والے اقدامات کاجائیزہ لیا۔ اجلاس میں طاہر امیر غوری نے مطالبہ کیا لودھراں شہر میں ایک ایک بوائز اور گرلز ہا ئی سکو ل مزید قا ئم کئے جا ئیں ۔ عا مر اقبال قریشی نے کہاکہ مخدوم عالی میں سکولوں کی پرانی عمار توں کی جگہ نئی عمارات بنائی جا ئیں احمد خان بلوچ نے کہا کہ ان کے حلقے میں ہا ئر سیکنڈری سکول کو کالج کا درجہ دیا جائے۔ اور سکول کو نسلوں میں ویلفیئر مزاج لو گو ں کو شا مل کیا جائے۔ صو بائی وزیر نے اس مو قع پر اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ ان کے ترقیاتی فنڈز بھی آئندہ تعلیم کے فروغ کی سر گر میوں سے مشروط ہو ں گے لھذٰا سکول کونسلوں کو پہلے سے زیادہ فعال بنایا جائے۔ بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ، امور نوجوانان و سیاحت رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام سرکاری محکمے فعال کردار ادا کریں تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے۔ وہ ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر، خالد وارن، میاں شعیب اویسی، افضل گل، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ، چےئرمین تعلیمی بورڈ رانا مسعود اختر، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم چوہدری بشیر احمد، ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اصغر، ڈسٹرکٹ آفیسر رابطہ چوہدری امجد بشیر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالحمید رحمانی سمیت منیجر ٹی ڈی سی پی موجود تھے۔ بعدازاں محکمہ صحت کی جانب سے صوبائی تعلیم کو انسداد ڈینگی مہم و اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مستقل بنیاد پر 4 بستروں پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم ہے جبکہ ضلع بھر کے دیگر ہسپتالوں میں100 سے زائدبسترڈینگی سے متاثرہ افراد کے لیے مختص ہیں جن کی تعداد میں ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ بہاول پور میں ٹورازم انڈسٹری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بہاولپور میں موجود تاریخی ورثہ کو محفوظ بنا کر نوجوان نسل کے لیے تاریخی معلومات کا ذریعہ بنایا جائے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے بتایا کہ وہ شعبہ تاریخ اور آرٹس کے تعاون سے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے منصوبہ پر کام کررہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو اس کی تاریخی حیثیت میں بحال کرنے اور وومن یونیورسٹی کے لیے علیحدہ بلڈنگ کا مطالبہ بھی کیا جس کی تائید اجلاس میں شریک تمام منتخب عوامی نمائندوں نے بھی کی۔اجلاس کے آخر میں شرکاء کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔