ڈینگی کوشکست دینے کیلئے محکمہ زراعت افسران وملازمین کوبھی مہم شروع کرنیکاحکم

ڈینگی کوشکست دینے کیلئے محکمہ زراعت افسران وملازمین کوبھی مہم شروع ...

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبائی وزیرزراعت (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

پنجاب ڈاکٹرفرخ جاویدنے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے زراعت حکام کوحکم جاری کیاہے کہ وہ صوبہ سے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے انٹی ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورکاشتکاروں وکسانوں میں بھی آگاہی مہم کاسلسلہ شروع کیاجائے ۔محکمہ زراعت افسران وملازمین دیگرمحکموں کی طرح شب وروزفرائض انجام دے کرڈینگی کے خاتمہ میں اپناکرداراداکریں اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس بھجوائیں انٹی ڈینگی مہم میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسران وملازمین کی خدمات کوسراہتے ہوئے انعامات سے بھی نوازاجائے گاحکومتی احکامات پرضلعی زراعت حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر