سانحہ منیٰ میں لیاقت پور کی خاتون بھی شہید ‘ فیصل آباد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

سانحہ منیٰ میں لیاقت پور کی خاتون بھی شہید ‘ فیصل آباد میں غائبانہ نماز ...

لیاقت پور( نامہ نگار) لیاقت پور شہر کے محلہ شیخ مظہر حسین نزد جامعہ حیدریہ کی رہائشی محکمہ ہائی ویز کے مرحوم ڈرائیور محمد اشرف کی بیوہ نسیم(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

بیگم فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران منیٰ میں بھگڈر مچنے سے شہید ہوئیں نسیم بیگم کو عرصہ سے اپنے بیٹوں منشاء اشرف اور شہزاد عرفان عرف مٹھو کے پاس فیصل آباد میں مقیم تھیں تاہم حج پر جانے سے قبل اپنے پرانے محلہ داروں سے ملنے لیاقت پور آئیں شہید خاتون کا خاندان گزشتہ 45سال سے لیاقت پور میں مقیم تھا ان کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی چوہدری مسعود احمد سابق ایم پی اے ،سابق سٹی ناظم راشد رفیق چوہدری ،سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد ،سابق وائس چےئرمین بلدیہ آصف رشید رحمانی ،ن لیگی رہنما اطہر منیر جمالی کے علاوہ اہل علاقہ چوہدری سردار علی ،رانا غلام مصطفی ،صفدر جمالی ،محمد طیب ،شکیل اسلم اور دیگر نے نسیم بیگم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر