محکمہ تعلیم کے تمام دعوے دھرے کے دھرے ‘ اساتذہ کی سکولوں میں 100 فیصد حاضری اور روڈ میپ پر عمل درآمد نہ ہو سکا
ملتان ( نیوز رپورٹر ) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ کی سکولوں میں 100 فیصد حاضری اور روڈ میپس پرعمل درآمد کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے ۔ اساتذہ سے نان ٹیچنگ ڈیوٹیاں لی جانے لگیں ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے روڈ میپس جاری کیا جس کے تحت اساتذہ کی 100 فیصد سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانا اور سکول جانے کی عمر کے بچے جو سکول سے باہر ہیں انکو سکولوں میں داخل کرانے کی مہم چلانا تھی ۔ سکولوں میں انرونمنٹ میں اضافے کیلئے ہر ضلع کو ٹارگٹ دئیے گئے مگر محکمہ تعلیم ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپس کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ اساتذہ سے نا ٹیچنگ ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں ۔ گورنمنٹ شمس آباد ہائی سکول کے سائنس ٹیچر خالد خان و دیگر سکولوں کے اساتذہ توصیف ساجد سے لیگل معاملات نمٹانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں ان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ درجنوں اساتذہ کی بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں ۔