تحصیل جامپور میں سیاسی جوڑ توڑ ‘ جعفر لغاری کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
جام پور(نامہ نگار)تحصیل جام پور میں سیاسی گہما گہمی عروج پرجوڑ توڑ کا عمل تیزی سے جاری ہے علاقہ کی بیشتر اہم شخصیات کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت دریشک اور اطہر گور چانی کے بعد ایم این اے جعفر خان لغاری کا تحریک انصاف میں شمولیت کے امکاناتذرائع کہنا ہے کہ لغاری گروپ کے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے سے گورچانی گروپ کی ساکھ کافی حد تک کمزور پڑ سکتی ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہے کہ تحصیل جام پور علاقہ پچادھ جو کہ ڈپٹی سپیکر کا آبائی علاقہ ہے میں سردار جعفر خان لغاری ،سردار علی رضا خان دریشک اور اطہر حسن گورچانی کا الحاق ہو چکا ہے جس سے ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کی اپنے علاقہ میں پوزیشن کمزور ہو تی نظر آ رہی ہے گورچانی گروپ کے قائد ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کو امید وار فائنل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورچانی گروپنے اندرونی طور پر امید وار نامزد کر لیے ہیں دوسری جانب بیرسٹر علی رضا خان دریشک ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف مطمئن نظر آ رہے ہیں اور وہ خوشی خوشی اپنے حلقے کے امید واروں کے نام فائنل کرنے میں مصروف ہیں اور پارٹی قیادت کے فیصلوں پر عمل کر رہے ہیں اسی طرح روجھان میں مزاری گروپ بھی خاصے مطمئن ہے جبکہ حلقہ 248میں اطہر حسین گورچانی اپنے والدسابق آئی جی پنجاب کے ہمراہ لوگوں سے میل میلاپ کرنے میں مصروف عمل ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے بیان بازی بھی تیزی سے جاری ہے۔