ڈاکٹر خالد کھوکھر مسلم لیگ (ق)کوخیر باد کہہ کر پی ایم ایل (ن)میں شامل ہوگئے

ڈاکٹر خالد کھوکھر مسلم لیگ (ق)کوخیر باد کہہ کر پی ایم ایل (ن)میں شامل ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ق )سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنماڈاکٹر خالد احمد کھوکھر نے گزشتہ روزمسلم لیگ ق کوخیرباد کہہ کر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیاہے۔ ہنگامی پریس کانفرنس میں ایم پی اے ملک محمد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

علی کھوکھر کی رہائش گاہ پر ضلعی عہدے داروں کوموجودگی میں مسلم لیگ ن کوبلدیاتی الیکشن میں ملتان میں ہرصورت کامیاب کرانے کے عدم کابھی اظہار کیاہے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرخالد احمد کھوکھر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ہی ہمیشہ ان کی جماعت رہی ہے ۔اگر ن لیگ سے گئے بھی تو مسلم لیگ ہی میں رہے ۔ میں نے کبھی پی پی پی یا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کاسوچا بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ انتشارکی سیاست عمران خان کاطرہ امتیاز ہے ۔لاہور اورلودھراں کی سیٹوں پر عمران خان کوشکست ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ غیرمشروط طورپر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں ۔اس موقع پر ایم پی اے علی کھوکھر نے کہاکہ ہم اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر خالد کھوکھر کومسلم لیگ (ن)میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں ۔ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)محمد بلال بٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن بھی الیکشن اوربلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہاکہ مسلم لیگی ہواب بڑھ چھڑ کرآگے آرہے ہیں اس موقع پر راؤایم علی عابد ، ریاض ،اعجازکھوکھر ، عباس کھوکھر ،غضنفر کھوکھر، ارشاد احمد، ملک عاشق ، اقبال اکرم، ملک سکندر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر