سکیل 4 سے 9 کے ملازمین کو 25 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس ملنے پر ریلوے عملہ ناخوش ہے ‘ مالک سندھی

سکیل 4 سے 9 کے ملازمین کو 25 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس ملنے پر ریلوے عملہ ناخوش ہے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نامہ نگار) مزدور رہنما مالک سندھی ‘ مشتاق احمد ‘ رانا شوکت حسین ‘ چودھری اجمل ‘ چودھری رشید ‘ رمضان جٹ ‘ سید مبشر شاہ ‘ ظفر اقبال ‘ ظہور حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے لیبر یونین کی 5 سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
سکیل 4 تا 9 کے شیڈ ملازمین کو 25 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس ملنے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف دیگر شعبوں کے ملازمین ٹیکنیکل الاؤنس نہ ملنے پر مایوس اور پریشانی کا شکار ہیں۔ جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سگنل سٹاف کیرج اینڈ ویگن سٹاف ‘ آر ٹی ایل ‘ آئی او ڈبلیو سٹاف سمیت دیگر تمام مستحق شعبوں کو 25 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس گینگ مین سٹاف کو ہارڈ الاؤنس دلوانے تک اور ڈاؤن لائن گینگ مینوں سمیت تمام عارضی ملازمین کے مستقل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ جس کے حصول کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں 16 اکتوبر سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیاجائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے مختلف یونینز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مطالبات ریلوے بھرتی میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ 50 فیصد کرنے ‘ ملتان کینٹ اسٹیشن پر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب ‘ نجی ٹرینوں میں ملازمین کو سفری سہولیات کی فراہمی اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر فیروز خان ‘ عبدالحئ ‘ نادر سلطان ‘ محمد اشفاق ‘ محمد ناصر ‘ محمد راشد ‘ امتیاز احمد ‘ نصیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔