لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کر نے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کیخلاف ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمعیت علمائے اسلام ’ف ‘ کے امیر مولانا فضل الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر نے کی درخواست پر مولانا فضل الرحمن کو 4 نومبر کیلئے نوٹس (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

جاری کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں ملتان کے رہائشی سلیم اسلم نے درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 22 اگست 2014 کو نجی چینل پر مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد دھرنے کو مذہبی تقریب سے تشبہیہ دیکر مذہبی جذبات کی توہین کی ہے اور یہ توہین دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ کی گئی ‘ بعدازاں سیشن کورٹ ملتان سے رجوع کیا مگر مذکورہ درخواست دائر اختیار سماعت سے باہر قرار دیکر خارج کر دی گئی ۔ اس لیے مذکورہ حکم منسوخ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر