کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان ریجن نے سمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی

کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان ریجن نے سمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی

ملتان (خصوصی رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان ریجن کے ڈیرہ غازی خان اور صادق آباد یونٹ سے سمگل شدہ سامان کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی ہے سمگل شدہ سامان سخی سرور، راکھی گاج پولیس نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے جبکہ کسٹم آئی اینڈ آئی صادق آباد یونٹ نے بھی ٹویوٹا ایکس کار قبضہ میں لے لی ہے ۔ سخی سرور پولیس کی جانب سے ضبط کئے گئے ٹرک میں موٹر سائیکل انجن ، کمرشل وہیکل، لائٹ(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

وہیکل ، لائٹ وہیکل ٹائرز اور آٹو پارٹس شامل ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن سکواڈ نثار احمد کے مطابق سمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے جبکہ ٹرک کی مالیت 20 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ، راکھی گاج پولیس اور کسٹم صاد ق آباد یونٹ کی جانب سے ضبط کی گئی کاروں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے ، یوں مجموعی طور پر تقریباً ایک کروڑ روپے کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر