پنجاب کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کیلئے پی سی او لگانے کی منظوری دے دی گئی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان سمیت پنجاب کے دیگراضلاع میں پی سی اولگانے کی منظوری دے دی گئی۔جیلوں کاسروے مکمل ہوگیا۔پی سی اولگانے کے لیے جیلوں میں کمرے مختص کردئیے گئے ۔ہرقیدی پندرہ روزبعداپنے اہلخانہ سے پندرہ منٹ بات چیت کرسکے گا۔قیدی جیل حکام کوپانچ نمبردے گااس کے علاوہ اورکسی نمبرپرکال نہیں کرسکے گا۔ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان میں پی سی اولگانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں بتایاجاتاہے کہ پی سی اوکے ساتھ جیمربھی لگائے جائیں گے واضح رہے کہ پنجاب (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
کی تمام سنٹرل جیلوں میں پی سی اوکاتجربہ کامیاب رہاہے جسے اب اضلاع تک منتقل کیاجارہاہے۔