تحصیل کونسل درگئی ،اپوزیشن لیڈر افتخارخان نان آفیشل ویزیٹر مقرر

تحصیل کونسل درگئی ،اپوزیشن لیڈر افتخارخان نان آفیشل ویزیٹر مقرر

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) تحریک انصاف ملاکنڈ کے رہنماء اور تحصیل کونسل درگئی کی اپوزیشن لیڈر حاجی افتخار خان کوملاکنڈ جیلوں میں قید خواتین کے حقوق کی تحفظ کی نگرانی کا نان آفیشل ویزیٹر مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے دفتر سے جاری چھٹی نمبر 5982-86کے مطابق جیلوں میں قید خواتین کے برے حالت کے بارے میں ہائیکورٹ نے جو سو موٹو ایکشن لیاتھا اسی تناظر میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے قید یوں کے حالت زار کو جانچنے کیلئے تحریک انصاف ملاکنڈ کے ممتاز رہنماء اور تحصیل کونسل درگئی میں اپوزیشن لیڈر حاجی افتخار خان کو نان آفیشل ویزیٹر مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ،ضلع ملاکنڈ کے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اورملاکنڈ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مطلع کیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر