صوابی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

صوابی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

صوابی( بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی کے تر جمان نے کہا ہے کہ بد نام زمانہ منشیات فروش علی زر ولد شاہ نظر سکنہ شیخ جانہ کے بیٹے حمزہ سے کالو خان پ لیس نے گزشتہ روز 2کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا تھا۔ جس پر اس کے باپ علی زر نے ا خباری پریس کانفرنس میں جھوٹے دعوی کرکے پولیس پر 30ہزار روپے کا الزام لگا لیاانسان جھوٹ بول سکتے ہیں۔ مگر واقعات نہیں ۔ تر جمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مشہور منشیات فروش علی زر جو شیخ جانہ کے رہائشی ہے ان کے بیانات من گھڑت اور بے بنیاد ہے کیونکہ ایک مشہور منشیات فروش سے پیسہ مانگنا اپنے منہ پر طمانچہ ہے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علی زر ولد شاہ نظر سکنہ شیخ جانہ جو ایک مشہور بدنامہ زمانہ منشیات فروش ہے یہ بات واضح ہے کہ علاقہ شیخ جانہ میں ہر محلے کے بڑے بچے اس کو بخوب جانتے ہیں۔ کہ یہ منشیات فروش اور تباہی کا گھڑ ہے جس کے خلاف سارے گاوں والے بولتے ہیں مگر ہر کوئی اپنے عزت کو پیاری سمجھتے ہیں اس کے سارے خاندان اسی منشیات فروشی میں ملوث ہے ا گر بات آجائے اس کے خلاف جرائم کا تو 2008ء سے لیکر ابھی 18مقدمات درج ہے ،جس میں منشیات کے 9Ccnsa ،13AOاور 506 اور دیگر جرائم موجود ہے اور تمام مقدمات پولیس ریکار ڈ پر موجود ہے اور ہر ادارہ اس کو چیک کر سکتا ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر