لکی مروت میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا

لکی مروت میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)سرائے نورنگ کے نواح میں غلام علی سمٹی گاؤں کے قریب گورنمنٹ سکول ٹیچر کو دیرینہ عداوت پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گو ر نمنٹ ہا ئی سکو ل نار محمد غز نی خیل میں تعینات ٹیچر اکرم اپنے بھائی عنایت اللہ اور میر عالم کے ہمراہ سکول جارہا تھا کہ راستے میں غلام علی سمٹی گاؤں کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اکرم جاں بحق ہوگیا جبکہ میر عالم اور عنایت اللہ معجزانہ طور پر بچ گئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے عنایت اللہ کی مدعیت میں عبدالمجید اور شفاعت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔