باجوڑ ایجنسی کے عالم دین مولانا گل داد اے این پی میں شامل

باجوڑ ایجنسی کے عالم دین مولانا گل داد اے این پی میں شامل

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ایجنسی کے ممتاز عالم دین مولانا گل داد خان آف ناوگئی کاخاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان ۔ اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب مولانا گل داد خان کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں اے این پی باجوڑ کے صدر عطاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری گل افضل خان ، ترجمان شاہ نصیر خان ، ، سینئر رہنماء شیخ جہانزادہ، شاہ فیصل ، پختون خان ، نثار خان باز،شیر اکبر ، عبدالقیو م، ملک سبحان ، ملک عبدالاسلام ، ملنگ جان ، عجب خان ، حسین ، نورباچا ، عبدالباقی ، یوسف دین اور اے این پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ اے این پی باجوڑ کے صدر عطاء اللہ خان اور شاہ فیصل کی کوششوں سے مولانا گل داد خان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے ممتاز عالم دین مولانا گل داد خان آف ناوگئی نے کہا کہ وہ اے این پی میں اس بنیاد پرشامل ہورہے ہیں کیونکہ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کی بات ہے اور یہ کام عملی طورپر ثابت کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی میں نڈر اور بے باک لوگ موجود ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کیخلاف آواز بلند کرکے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کی ہے مگر کسی سے ڈرے نہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی باجوڑ کے صدر عطاء اللہ خان ، شاہ فیصل ، گل افضل ، شیخ جہانزادہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مولانا گل داد خان کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ مولانا گل داد خان نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کیاہے ۔انہوں نے مولانا گل داد خان کے اے این پی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر