نوشہرہ میں تجاوزات دوبارہ قائم کرنے پر کارروائی کی جائیگی ،محمد جہانگیر

نوشہرہ میں تجاوزات دوبارہ قائم کرنے پر کارروائی کی جائیگی ،محمد جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل میونسپل آفیسر جہانگیرہ محمد جہانگیر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر نظام پور خیرآباد، جہانگیرہ، شیدو اور اکوڑہ خٹک میں قائم تمام ناجائز تجاوازات ختم کردئیے ہیں آئندہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تمام دکاندار سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے خوردنوش فروخت کریں قصائی سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کو ذبح کریں خلاف ورزی کرنے والے قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل بجھوادیاجائے گا تحصیل کونسل جہانگیرہ میں سٹریٹ لائٹس، صفائی اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل جہانگیرہ کو ماڈل و خوبصورت شہر بنایا جائے گا پورے علاقے میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑہ کرکٹ ہٹایاجارہا ہے تمام علاقوں میں بڑی بڑی ٹرالیاں نصب کی گئی ہے تاجروں اور عوام کوڑہ کرکٹ ان میں ڈالے تاکہ علاقے میں گندگی نہ پھیل سکے انہوں نے کہا کہ تمام تاجر برادری صفائی کا پورا خیال رکھیں اور نرخ نامے اپنے دکانوں کے نمایاں جگہوں پر اویزاں کریں زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام شہروں میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاجر اور عوام تحصیل جہانگیرہ کی انتظامیہ سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ جہانگیرہ کے تمام یونین کونسلوں کو مثالی اور خوبصورت شہر بنایا جاسکیں۔