مہمند ایجنسی ،پی اے سے مہمند پریس کلب کے نمائندوں کی ملاقات

مہمند ایجنسی ،پی اے سے مہمند پریس کلب کے نمائندوں کی ملاقات

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کابینہ اور نمائندہ وفد کا پولیٹیکل ایجنٹ مہمند سے ملاقات۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاؤن کرینگے۔ تحصیل امبار میں قبائلی عمائدین کے جرگے کے بعد مہمند گرینڈ جرگہ جلد طلب کیا جائیگا۔ پی اے مہمند تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کابینہ صدر شاکر اللہ، جی ایس ضیاء اللہ خان اور سینئر صحافیوں فخر عالم مہمند، سعید بادشاہ، نور محمد مہمند، مریب مہمند، کفایت اللہ، اورنگزیب بابر، نورشاد شباب، بشیر خان، محب علی مہمند اور دیگر پر مشتمل صحافیوں کے نمائندہ وفد نے مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ وقار علی خان سے ان کے دفتر ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی میں صحافت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ اور مہمند ایجنسی میں قبائلی شعور اور ان کے مسائل اُجاگر کرنے کیلئے تمام تحصیلوں میں قبائلی مشران کے جرگوں کے انعقاد کے بعد اس سلسلے کا آخری جرگہ تحصیل امبار میں منعقد ہوگا۔ جس کے بعد بہت جلد مہمند ایجنسی کے تمام اقوام پر مشتمل گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا جسمیں علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے سفارشات کو ختمی شکل دی جائیگی۔ تاکہ ایجنسی میں ترقی کا عمل تیز ہو اور عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر