طب کا شعبہ خدمت خلق سے عبارت ہے ،ضلع ناظم دیر لوئر

طب کا شعبہ خدمت خلق سے عبارت ہے ،ضلع ناظم دیر لوئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو ر ور پو ر ٹ )ضلعی ناظم دیر لوئر حاجی محمد رسول خان نے کہا ہے کہ طب کا شعبہ خدمت خلق ہے ، ضلعی حکومت طب کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو طب کے سہولیات گھر گھر پہنچانے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں اسلامک ہومیو پھتک ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی امیر و ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، اسلامک ہومیو پتھک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالرب سواتی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فھیم شاکر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ ، وضلع بھر کے ہومیو پیھتک ڈاکٹرز موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان نے کہاکہ ہومیو پیھتک علاج انگریزی علاج کے نسبت سستا اور مفید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طب کا پیشہ ایک عبادت ہیں اور طب کو عبادت سمجھ کر مسیحاوں کی دادرسی کرنی چائیے۔ڈاکٹر عبدالرب سواتی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ہومیو ڈسپنریاں کی قیام عمل میں لایا جاے جبکہ ضلعی بجٹ میں ہومیو پیھتک کیلئے فنڈ کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا