کرک ،دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق
کرک (بیورورپورٹ ) دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ‘ پولیس ذرائع کے مطابق کندوخیل کے نواحی علاقہ سیف علی بانڈہ میں مرگی کا مریض 38 سالہ اجمل خان ولد ایوب خان پہاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگیا ‘ اجمل نامی شخص پہاڑیوں میں درخت کاٹنے اور گھاس جمع کرنے کی غرض سے گیا تھا مگر وہاں اونچی پہاڑی سے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پولیس ذرائع نے دوسرے واقعے کے متعلق بتایا کہ کرک سٹی کے پرانا بازار میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے دوسرے پر اچانک فائرنگ کھول دی فائرنگ سے 36 سالہ نواب خان المعروف کان میرل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘ مقتول کی بیوہ کی دعویداری پر نور عالم ولد خان ساکن پرانا بازار کیخلاف تھانہ کرک میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔