ضلع نوشہرہ میں اربوں کے ترقیاتی کام جاری ہے ،ضلع ناظم
نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل کونسل کے نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع نوشہرہ خصوصاً پی کے 14میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کردیاگیا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختلف میگا پراجیکٹ پر کام شروع کرسکتا ہے جس سے نوشہرہ کی پسماندگی دور ہوسکے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام یونین کونسلوں میں صفائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹریٹ لائٹس کے نظام اور عوام کو مختلف موذی امراض سے بچانے کیلئے مچرمار سپرے مہم شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور کام چور سرکاری ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے وسائل بڑھانے کیلئے مختلف تجاوززیر غور ہیں جس پر آئندہ تحصیل کونسل کے اجلاس میں تفصیلی بحث ہوگی انہوں نے کہا کہ پی کے 14کے علاقوں خویشگی بالا، خویشگی پایان، گنڈھیری، نوشہرہ کلاں، امان گڑھ اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ میں دو یونیورسٹیاں، میڈیکل کمپلیکس، میڈیکل کالج، کامرس کالج کے علاوہ دیگر علاقوں میں کالجز کی منظوری دیکر نوشہرہ میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے اور نوشہرہ کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز علاقوں میں جانے کی بجائے نوشہرہ میں تعلیم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ پی کے 14کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے درجنوں ہیڈ پمپ نصب کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ نوشہرہ کلاں میں سٹریٹ لائٹس نظام کو بہتر بنانے کیلئے سولر نظام ایک بہت بڑے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی۔