پورن ،ڈینگی بخار سے آگاہی مہم سیمینار کا انعقاد

پورن ،ڈینگی بخار سے آگاہی مہم سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(نمائندہ پاکستان ) ڈینگی بخار سے اگاہی کے سلسلے میں سول ہسپتال پورن میں ایک سیمنار زیر صدارت اے سی پور ن شاہدخان منعقد ہوا ہسپتال انچارج ڈاکٹر غفوراحمد کے علاوہ ایس ایچ او الوچ امجد اقبال خان، تحصیل ناظم راجہ عثمان خان ،علماکرام،اساتذہ اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر غفوراحمدنے ڈینگی بخار کے اختیاطی تدابیر اور روک تھام وعلاج پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر اے سی پور ن شاہدخان نے کہا کہ علاقے کے عمائدین ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایس ایچ او الوچ امجداقبال نے اپنی طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی تحصیل ناظم راجہ عثمان نے بھی اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا اخر میں انچارج ڈاکٹر غفوراحمد نے بخار کی علامات وجوہات اور علاج پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم نے ڈینگی بخار کیلئے ہسپتال میں باقاعدہ الگ وارڈ مقرر کیا ہے یہاں لیبارٹری ٹیسٹ اور علاج کی مکمل سہولت موجودہے اور ہم ہروقت خواہ دن ہویارات ہسپتال میں موجود ہونگے ڈاکٹر غفوراحمد نے ڈی سی شانگلہ ،ڈی ایچ او شانگلہ ،ضلعی ناظم اور علاقے کے ایم پی اے حاجی عبدالمنعیم کا شکرایہ اداکیا کہ انہوں نے ڈینگی اگاہی مہم میں مکمل تعاون کیا اور کررہے ہیں بعد الوچ بازار میں سمینار میں شامل تمام ممبران نے الوچ بازار میں واک کیا