کوہاٹ میں مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے 23000تعلیمی اداروں میں صوبائی حکومت کے "گرین خیبر پختونخواہ" ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مون سون شجر کاری مہم کوبھرپور انداز میں چلایا جائے گا۔ اس مہم کے دوران اساتذہ اور طلباء ملکر اپنے تعلیمی ماحول کو درخت لگا کر پر کشش بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق خٹک نے گورنمنٹ ہائی سکول زرکی نصرتی میں مون سون شجر کاری مہم کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد رفیق خٹک ، سربراہ ادارہ خیر اللہ حواری، DEOلکی مروت، حاذق الرحمان، ہیڈماسٹر عبدالشاہ خان نے "سرسبز خیبر پختونخواہ " واک کی قیادت کی، ڈائریکٹر نے سکول میں پودا بھی لگایا۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس وقت جانداروں کو ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ آلودگی کے خاتمے کیلئے کثیر تعداد میں درخوتں کو لگانا ہوگا۔ درخت جانداروں کو وافر مقدار میں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ اور زہریلی، نقصان دہ گیسوں کو جذب کرتے ہیں۔ آئیے کہ ہم سب ملکر اس جہاد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور اس دھرتی کو جنت نظیر بنا دیں۔