لکی مروت ،محرم الحرام ،تمام پولیس آفیسرز کو ذمہ داریاں تقویض

لکی مروت ،محرم الحرام ،تمام پولیس آفیسرز کو ذمہ داریاں تقویض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)لکی مروت میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ماتحت پولیس افسران و اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی اکبر شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان برقرا کرکھنے کے لئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں محرم کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دی گئی اور واضح کیا گیا کہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ جلوسوں کی گزر گاہوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے سکیننگ کی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ شرپسندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عزاداروں سمیت عام لوگوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ امام بارگاہ مساجد اور دیگر سرکاری تنصیبات کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او علی اکبر شاہ نے شعیہ و سنی مسلک کے عمائدین اور امن کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقامی پولیس سے مکمل تعاون کریں اور اتحاد و یگانگت اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اس کے علاوہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ڈی پی او نے ماتحت پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کا ارتکاب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔